رومانوی دور

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - [ ادب ]  وہ دور جس میں رومانیت کے رجحان کو دوسرے رجحانات پر غلبہ حاصل ہوا۔ "برلزم میں رومانوی رنگ آنے لگا اور رومانوی دور شروع ہوا۔"      ( ١٩٧٥ء، شاہراہ انقلاب، ٦٨ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'رومان' کے ساتھ 'وی' بطور لاحقہ صفت لگانے سے رومانوی اور عربی اسم 'دور' لگانے سے مرکب 'رومانوی دور' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٥ء کو "شاہراہ انقلاب" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - [ ادب ]  وہ دور جس میں رومانیت کے رجحان کو دوسرے رجحانات پر غلبہ حاصل ہوا۔ "برلزم میں رومانوی رنگ آنے لگا اور رومانوی دور شروع ہوا۔"      ( ١٩٧٥ء، شاہراہ انقلاب، ٦٨ )

جنس: مذکر